(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان نے یک روزہ دورہئ سوات کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے 57 کلومیٹر شموزئی تا باغ ڈھیری روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ تقریباً 4 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مانکیال روڈ پر تعمیراتی کام کا باضابطہ اجرا کر دیا۔23 کلومیٹر روڈ 5.7 ارب روپے لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے 12 کلومیٹر چپریال بائی پاس روڈ اور بریام تا وانئ روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ منصوبے 1.2 ارب روپ کی مجموعی لاگت سے مکمل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو خطے میں تجارتی راہداری کا مرکز بنا رہے ہیں۔ہم عوامی نمائندے ہیں۔ صوبے کے عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکسز کی نفاذ کی مخالفت کریں گے۔ قبائیلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کو آیندہ 10 سال تک ٹیکس فری زون قرار دیا جائے۔ وفاق نے ہمارے صوبے کے بقایا جات ادا نہ کئے، تو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔ نئی حکومت آنے کے بعد ملک میں سیکورٹی کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔
Swat
