Swat

سوات موٹروے چکدرہ انٹر چینج پر ملاکنڈ لیویز کے ہاتھوں مسافراور سیاح رُل گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات موٹروے چکدرہ انٹر چینج پر ملاکنڈ لیویز نے چیکنگ کے نام پر مسافروں اور سیاحوں کا جینا حرام کردیا۔ ملاکنڈ لیویز سوات، دیر، چترال، باجوڑ اور ملاکنڈ جانے والے تمام مسافروں سے گاڑی کے کنڈیکٹر کے ذریعے شناختی کارڈ جمع کراتے ہیں۔ ساتھ ہی واقع ایک کمرے میں لے جاتے ہیں، جہاں سے آدھے سے ایک گھنٹے بعد وہ شناختی کارڈ واپس کنڈیکٹر کو دیئے جاتے ہیں جو بعد ازاں کنڈیکٹر شناخت کے بعد مسافروں کے حوالے کر دیتے ہیں۔ گذشتہ روز اسلام آباد سے نجی کوچ کے ذیعے آنے والے مسافر فضل خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس عملی کے بعد مسافروں اور خاص کر سیاحوں میں شدید غصہ پایا گیا۔ مسافروں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اذیت ناک چیکنگ کا خاتمہ کریں اور یہ کام کو کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔