(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقہ بہادر بانڈہ میں ایک شخص کی فائرنگ سے خاتون اور دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم خکلے ولد نوشاد نے دو بھائیوں عالم شیر، بخت شیروان ولد انظر اور ایک خاتون زوجہ رشاد پر فائرنگ کی جس سے تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ وجہئ قتل تنازعہ جائیداد بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Swat
