Swat

خیبر پختونخوا میں پہلی بار ٹوارزم پولیس متعارف،ٹریننگ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا میں پہلی بار ٹوارزم پولیس متعارف کی جارہی ہے جس کی ٹریننگ پولیس ٹریننگ سکول میں جاری ہے۔ نئے ریکروٹس کوہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے دورِ جدید کے تمام تر وسائل کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ ریکروٹس کو بیسک ریکروٹس کورس کے علاوہ ریسکیو 1122اور ہوٹل مینجمنٹ کی بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ٹوارزم ریکروٹس کے جوانوں کو بیسک لا، فزیکل، وائر لیس کمیونی کیشن کے ساتھ ساتھ جدید موٹر سائیکل پر رائڈ کرنے کی بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ موٹرسائیکل کو دورِ جدید کی ہر قسم کی ضروریا ت کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ ڈائر یکٹر پولیس ٹریننگ سکول نور جمال نے سکول کے تمام سٹا ف کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح فزیکل اور لا پڑھانا لازمی ہے، ٹھیک اُسی طرح ٹوارزم پولیس کے ہر ریکروٹ کو بہترین رائڈر بھی ہو نا چاہئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔