Swat

مینگورہ، ساتویں مردم شماری بارے ملاکنڈ ڈویژن کے ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان ادارہ شماریات کے زیرِ اہتمام ساتویں مردم شماری کے سلسلے میں ملاکنڈ ڈویژن کے ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ مینگورہ کے تین مختلف ہالوں میں شروع ہوئی۔ پاکستان ادارہ شماریات ملاکنڈ ڈویژن کے کوآرڈی نیٹر شوکت علی خان کی زیرِ نگرانی تین ماسٹر ٹرینرز ز ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع سے آئے ہوئے ٹرینرز کو ٹریننگ دیں گے۔ شوکت علی خان نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ادارہ شماریات ملک بھر میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ساتویں مردم شماری کرانے جا رہی ہے جس کی منظوری کونسل آف کامن انٹرسٹ نے مارچ 2022ء میں دی تھی۔ اس مردم شماری کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہو گی جس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔