Swat

ڈیزل فی لیٹر قیمت مقرر ہونے کے بعد نیا کرایہ نامہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 233.00 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نیا کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 427 روپے او ر عام بس کا کرایہ 401روپے، مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 265 او ر عام بس کا کرایہ249 روپے، پیر بابا کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ191 او ر عام بس کا کرایہ179روپے، سواڑئی کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ166او ر عام بس کا کرایہ 156روپے، الپوری کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ161اور عام بس کا کرایہ151روپے، بشام کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ255 او ر عام بس کا کرایہ240 روپے، الوچ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ285 او ر عام بس کا کرایہ 268 روپے، تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ216 او ر عام بس کا کرایہ 203 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپورئی سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 161 روپے اور عام بس کا کرایہ 151 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 255 روپے اور عام بس کا کرایہ 240 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 382 روپے او ر عام بس کا کرایہ 359 روپے، مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 241 روپے او ر عام بس کا کرایہ 226 روپے، پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 15 روپے او ر عام بس کا کرایہ14 روپے اور پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 144 روپے او ر عام بس کا کرایہ 135 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔