(باخبر سوات ڈاٹ کام) اسلامی جمعیت طلبہ مینگورہ مقام کے زیرِ اہتمام طلبہ کیلئے مینگورہ ایجوکیشنل ایکسپو کے نام سے ایک کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ سٹوڈنٹس ایکسپو میں سیرت النبیؐ کویزکمپی ٹیشن، بک سٹال، نیلام گھر، سائنس ایگزی بیشن اور مشاعرے کے لئے الگ الگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپو میں مینگورہ شہر کے مختلف کالجز اور سکولوں سے تقریباً 1000 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔سیرت النبیؐ کویز مقابلہ میں صراط الجنہ کے طالب علم باچا حسین نے پہلی، ادھیانہ ماڈل سکول کے طالب علم سیال خان نے دوسری اور ڈگری کالج کے طالب علم زوہیب خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جن کو با الترتیب بیس ہزار، پندرہ ہزار اور دس ہزار روپے انعام کے طور پر نقد دیے گئے۔ اس کے علاوہ مینگورہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے 300 پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اعزازی شیلڈ دیئے گئے۔
Swat
