(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اُو سوات نے حدود تھانہ چارباغ میں واقع آرام باغ چیک پوسٹ، حدود تھانہ خوازہ خیلہ میں واقع بانڈئی چیک پوسٹ، بشام چوک ناکہ بندی، تھانہ مٹہ کی حدود میں واقع سمبٹ چوک ناکہ بندی، مٹہ کے بازار میں کی گئی ناکہ بندی، اپر سوات کے انٹری پوائنٹ باب مٹہ چیک پوسٹ، پولیس پوسٹ شکردرہ، تھانہ کانجو کی حدود ننگولئی میں ناکہ بندی، کا نجو بازار میں کی گئی ناکہ بندی اور ایوب بریج ناکہ بندی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی پی او سوات نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکورٹی میکانزم کے حوالے سے پولیس جوانوں کو ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے اس موقع پر پولیس جوانوں کے پاس موجود ہتھیاروں اور حفاظتی اوزار کا بھی ملاحظہ کیا اور ہمہ وقت الرٹ رہنے کی تاکید کی۔
Swat
