Swat

سوات آنے والے سیاحوں کا بھر پور استقبال کیا جارہا ہے، آر پی اُو سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس افسرملاکنڈسجاد خان کی ہدایت پرسوات پولیس کی جانب سے ضلع میں آنے والے سیاحوں کا بھر پور استقبال کیا جارہا ہے۔ ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور کی براہِ راست نگرانی میں ضلع سوات کے انٹری پوائنٹس لنڈاکی،ملم جبہ، گبین جبہ اور کالام میں ٹورسٹ فیسلی ٹیشن سنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں اور سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے پولیس ان میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کررہی ہے۔ واضح رہے کہ آر پی اُو ملاکنڈ نے ریجن بھر کی پولیس کو سیاحتی مقامات میں باہر سے آنے والے سیاحوں اور مہمانوں کی بھرپور مدد اور سہولت کیلئے احکامات صادر کیے ہیں۔ سوات اور ریجن کے دیگر مقامات میں ٹورزم کا فروغ اور ان کے وژن کا اہم حصہ ہے۔ ان کے احکامات کی رو سے سیاحوں کی مدد کے لئے سوات پولیس کے افسران و نوجوان مکمل طور پر متحرک ہیں اور سیکورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیوں میں بھی مصروفِ عمل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔