(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں برف باری دیکھنے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد جاری ہے۔ سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن نے تمام ہوٹلوں میں کمروں کے کرایوں میں پچاس فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ کمروں کے کرایوں میں پچاس فیصد رعایت جنوری کے پورے ماہ میں جاری رہے گی۔ دوسری جانب ملم جبہ، کالام اور دیگر برفیلے علاقوں میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ نئے سال کی شروعات کے لئے ہفتہ کی شام تک سیاحوں کی کالام اور ملم جبہ آمد جاری رہی۔
Swat
