Swat

اہلِ سوات کے لئے2022ء کا سال کیسا رہا، خصوصی رپورٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے عوام کے لئے2022ء کا سال کیسا رہا؟ سوات کے رہائشیوں اور سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے پہلے 6 ماہ بہت پُرامن گزرے، لیکن ساتویں ماہ میں کچھ مسلح افراد کی پہاڑوں میں موجودگی، بعد میں فورسز کے افسران کے اِغوا اور امن کمیٹی کے سابق سربراہ ادریس خان کے گاڑی پر بم حملہ جس میں ادریس خان ساتھیوں سمیت شہید ہوئے تھے کے بعد سوات کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا اورمسلح افراد کو سوات سے جانے پر مجبور کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سوات میں مکمل امن و امان ہے۔ حالیہ برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد میں سوات آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں پائیدار امن ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس سال برف باری کے بعد کالام میں جیپ ریلی اور ملم جبہ اور دیگر برفانی علاقوں میں انتظامیہ مختلف برفانی مقابلے کریں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح سوات آسکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔