(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ نویکلے شین میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں تکرار کے بعد جہان زادہ نے اپنی اہلیہ 25سالہ مسماۃ (ر) پر قینچی سے کئی وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Swat
