Swat

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غریب اور نادار طلبہ میں پیکیج تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیرِ اہتمام سوات پریس کلب میں غریب، نادار، مسکین اور لاچار طلبہ میں کھیلوں، سکول بیگ اور اشیائے ضروریہ سے مزین پیکیج تقسیم کیا گیا۔ امدادی پیکیج مینگورہ شہر سے ملحقہ علاقوں کے 150 غریب، مسکین، یتیم، نادار اور لاچار طلبہ میں تقسیم کیا گیا۔ بچوں کیلئے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق،اختر علی خان جی، سوات ٹریڈر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حاجی حیات علی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد زادہ، ضلعی جنرل سیکرٹری جنید شہاب، صدر مینگورہ شہر بر کت علی خان بابا اور دیگر نے خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔