(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کل چار جنوری کو سوات کا یک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ شیراڑئی سیدو شریف میں خپل کور نرسنگ سکول کا افتتاح کریں گے۔ وہ انٹر صوبائی سکول ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ اس کے علاوہ پولیس ٹریننگ سکول میں ٹور از م پولیس کے پاسنگ آوٹ پریڈ میں بطورِ مہمان خصوصی شریک ہوں گے، جس کے بعد وہ لنڈاکے میں ”بابِ ادھیانہ“ کا افتتاح کریں گے۔
Swat
