(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کے خصوصی دستوں کو سیاحوں کی مدد کے لئے تمام سیاحتی علاقوں میں تعینات کردیا گیا۔ سوات پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیاحتی مقامات میں برفیلے علاقوں میں ان پولیس کو تعینات کیا گیا ہے، تاکہ گاڑی برف میں پھنسنے یا دیگر ایمر جنسی کی صورت میں پولیس سیاحوں کی مدد کر سکے۔ گذشتہ روز اندرونِ ملک سے آئے ہوئے سیاح گبین جبہ کے مقام پر پھنس گئے تھے جنہیں سوات پولیس کی موبائل ورکشاپ ٹیم اور دیگر پولیس نے بروقت مدد فراہم کی۔
Swat
