(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ گل جبہ میں فلائنگ کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار عمر خان ساکن علی گرامہ جارہا تھا کہ تیز رفتار فلائنگ کو چ کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
