Swat

فتح پور، پولیس کی کارروائی، جعلی عامل گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے اہلیانِ علاقہ کی شکایات پر زیرِ نگرانی ایس ڈی پی اُو سرکل خوازہ خیلہ محمد اعجاز خان پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل تعویذ گر شاہ عمران ولد بخت زمین ساکن فتح پور جو کہ سادہ لوح لوگوں خصوصاً عورتوں کو دھوکہ اور فراڈ کے ذریعے کالا جادو، ٹونہ اور تعویذوں کے ذریعے لوٹ رہا تھا۔ اس کو گرفتار کیا گیا جس سے کثیر تعداد میں جادو ٹونہ کئے جانے والے مواد اور تعویذات برآمد کئے گئے۔ اس کے خلاف سوات پولیس نے ڈپٹی کمشنر سے 3MPO وارنٹ حاصل کر لی جو کہ آج بعد از عدالتی کارروائی تیمر گرہ جیل بجھوایا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔