Swat

سوات پولیس کے 29 اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کے 29 اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور کی زیرِ صدارت اُن کے اپنے آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سوات پولیس کے 29 ترقی کے منتظر کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈاپور نے پروموٹ ہونے والے کانسٹیبلز کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ لوگوں پر اب ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ ایمانداری اور جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔