(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ میلہ ڈاگ امانکوٹ میں ذاتی دشمنی کی بنا پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ ملزم عبید عالم ساکن لنڈیکس نے رحمت علی ساکن امانکوٹ پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ اُو رحیم آباد حیات خان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
Swat
