Swat

خوازہ خیلہ،سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)شدید سردی اور بارش کے باوجود خوازہ خیلہ میں سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ آٹے کے بحران پر عوام پریشان ہیں۔ غریب طبقہ فاقوں پر مجبور ہے۔ آٹے کی موجودہ قیمت 3000 سے تجاوز کر گئی۔ ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیا غریب کی پہنچ سے دور ہیں۔ حالیہ مہنگائی اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عام لوگ شدید پریشان ہیں۔ مظاہرین نے مہنگائی جلد از جلد کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔