Swat

آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، طالع مند خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر سستے آٹا کی فراہمی یقینی بنائیں اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والے ناجائز منافع خوروں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات طالع مند خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی سستی خوراک تک آسان رسائی ہر انسان کا بنیادی حق سمجھتی ہے۔ اس کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومتی وقت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں کوئی بھی پہلو تہی انسانی حقوق اور آئین کی پامالی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر آٹے کے موجودہ بحران پر پارلیمنٹ میں بحث کرے، تاکہ عوام کو اس کے بارے میں حقائق کا پتا چل سکے کہ آیا یہ قلت قدرتی ہے یا مصنوعی طور پر پیدا کی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔