(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹ کر ایک شخص جاں بحق اور دوسرا بے ہوش ہوگیا۔ لیاقت علی اور امام حسین ساکنان گٹ منگلور نے فرنٹیر ہوٹل میں کمرہ لیا تھا۔ رات کو کمرے میں گرم ہونے کے لئے کوئلہ جلایا تھا، جس کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر جانے سے لیاقت علی جاں بحق ہوا۔ا مام حسین کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
