(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کو ڈرگ فری بنانے اور نشے میں مبتلا افراد کو بحال کرتے ہوئے معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لئے اہم اجلاس کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے کی۔ ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز نے شرکت کی۔ اضلاع سے سوشل ویلفیئر آفیسرز نے ڈیٹوکس کے لئے موجود وسائل اور ڈرگ فری ملاکنڈ کے تحت اب تک کئے گئے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اضلاع میں موجود سرکاری اور غیر سرکاری ری ہیب سنٹرز کی تفصیل بھی پیش کی گئی۔ ری ہیب کے لئے موجود وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کو ریفرل میکینزم بناتے ہوئے سوات کے لئے ایک ری ہیب ماڈل ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ ڈیوژنل ری ہیب ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے لئے ایک ماڈل ہوگا۔
Swat
