Swat

سوات، بارش و برف باری کا سلسلہ تھم گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش و برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چار دنوں کے دوران میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رُخ کیا۔ گذشتہ روز شدید برف باری کے دوران سیکڑوں گاڑیاں ملم جبہ، کالام، شانگلہ ٹاپ اور سنگر میں پھنس گئی تھیں، جن تمام کو انتظامیہ، پولیس اور مقامی لوگوں نے بہ حفاظت نکال لیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ سوات میں تمام سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے اور تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔