(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر آفس سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوئی۔ اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں کمشنر آفس عملہ اور دیگر آفیسرز بھی شریک ہوئے۔تقریب سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے خطاب کیا اور آفیسرز اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کو سٹاف کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے شوکت علی یوسف زئی کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنرہزارہ ڈویژن تعینات کیا ہے۔ وہ کمشنر بنوں ڈویژن بھی رہ چکے ہیں۔
Swat
