(باخبر سوات ڈاٹ کام) زرعی یونیورسٹی سوات کی جانب سے سمسٹر بہار 2023ء کے داخلوں کا سلسلہ شروع ہوچکاہے۔ طلبہ و طالبات تکلیف سے بچنے کیلئے بروقت داخلہ کریں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال کے مطابق زرعی یونیورسٹی سوات کے زیر اہتمام بی ایس سی ایگرکلچر میں داخلے 15 فروری تک جاری رہیں گے۔داخلوں کے خواہشمند طلبہ وطالبات داخلہ فارمز یونیورسٹی کے آفیشل ویب سائٹ www.uoa.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کے طلبہ و طا لبات مزید راہنمائی کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ سے استفادہ کرسکتے ہیں، یا درجِ ذیل نمبرات پر مزید رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔0946811888-03129385295
Swat
