Swat

ثاقب رضا اسلم نے بطورِ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عہدہ سنبھال لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ثاقب رضا اسلم نے بطور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عہدہ سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔ اس سے پہلے کمشنر آفس سیدو شریف پہنچے پر سوات لیویز کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور استقبال کے لئے موجود سٹاف سے ملے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے استقبال کے لئے دیگر آفیسرز کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سوات اور بونیر بھی موجود تھے جنہوں نے بعد میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے آفس میں تفصیلی ملاقات بھی کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔