Swat

سوات، بارش و برف باری کا سلسلہ جاری، سردی شدید، سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ ہفتہ کے روز بھی ہزاروں کی تعداد میں سیاح برف باری دیکھنے کے لئے سوات آئے۔ ہفتہ کے روز بھی میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بڑی تعداد میں سیاحوں کی سوات آمد جاری ہے اور سیاح مرغزار، ملم جبہ، گبین جبہ،بحرین،کالام اور دوسرے علاقوں میں ٹھہر کر برف باری سے محظوظ ہورہے ہیں۔ سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن نے ماہِ جنوری میں تمام ہوٹلوں کے کمروں کے کرایے میں پچاس فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔