(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی پختون تحفظ موومنٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں تمام ملزمان کے بری ہونے اور ایم این اے علی وزیر کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے اور ایم این اے علی وزیر کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
Swat
