(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے پولیس تھانہ بنڑ کے اندر قتل کئے جانے والے طالب علم عبید خان کے اصل قاتل اے ایس آئی فیض اللہ کو تین دن بعد بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ گذشتہ روز سوات جیل میں شناختی پریڈ کی گئی جس میں مقتول کے ماموں اور مدعی مقدمہ فریدون خان نے تین پولیس اہلکاروں حضرت حسین، ابراہیم شاہ اور امجد خٹک کی شناخت کی جو عبید اللہ کو تھانہ لے گئے تھے۔ واقعے کا اصل ملزم اور فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی فیض اللہ کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کرسکی۔
Swat
