(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موسیقی اور موسیقاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دبئی ایکسپو میں فنکاروں کے نام پر کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا ہے۔ لہٰذا نیب اور موجودہ نگران حکومت دبئی ایکسپو کی تحقیقات کریں اور خورد برد کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق سزا دیں۔
Swat
