(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف پولیس نے موٹر سائیکل چور گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس بیان کے مطابق پولیس نے موٹر سائیکل چور گروہ کو ٹریس کر کے مرکزی ملزم اختر سید ولد ریدول ساکن بالاسور چپریال کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے دو شریک ساتھیوں کے وقوعہ میں ان کے ساتھ ہونے کا انکشاف کیا اور ملزم کی نشاندہی پر مختلف مقامات سے 5 موٹر سائیکلیں اور اس کے مختلف باڈی پارٹس برآمد کر کے قبضہ میں لئے گئے ہیں۔ دیگر دو ملزمان، عمر علی ساکن مردان اور عبد الرحمان ساکن بالاسور کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
Swat
