Swat

پشاور پولیس لائنز میں خود کش دھماکا وحشیانہ فعل ہے، ڈاکٹر محمد علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد علی خان نے پشاور پولیس لائنز میں خود کش دھماکے جس میں درجنوں معصوم انسان شہید اور زخمی ہوئے، کو وحشیانہ فعل قرار دے کر اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست چاہے، تو بنوں قومی جرگہ کی قراردادوں کی شکل میں اس عفریت کا راستہ روکنے اور جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کرسکتی ہے۔ ڈاکٹر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کی عزت اور جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمے داری ہے، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ریاست آج تک اپنی اس بنیادی ذمے داری میں ناکام ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں