(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور مسجد بم دھماکے کے خلاف سوات میں تین احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ سول سو سائٹی کی جانب سے خوازہ خیلہ میں بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں سول سو سائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے ڈاکٹر خالد محمود خالد نے خطاب کیا۔ مینگورہ میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی کی اور پشاور دھماکے کے شہدا کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
Swat
