Swat

جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات، شہدا کے ایصال ثواب کے لییقرآن خوانی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں پشاور پولیس لائنز خود کش دھماکے اور سانحہ کوہاٹ کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈا پور، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات رحیم حسین خان، ایس پی سی ٹی ڈی اظہار شاہ، ایس پی سپیشل برانچ پیر زربادشاہ سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانان نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد باقاعدہ شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں