(باخبر سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس نے چور گروہ کو گرفتار کرکے رقم اور زیورات برآمد کرلیے۔ پولیس بیان کے مطابق پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل طریقے سے اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاکر دو ملزمان امجد ولد عزیر خان ساکن چنار بابا خوازہ خیلہ اور طاہر ولد عقل محمد ساکن شوم بہار خوازہ خیلہ گرفتار کیا جن کے قبضہ سے طلائی زیورات(60تولے 708گرام)، 20 ہزار روپے اور مبلغ تین لاکھ 25 ہزار مالیت کاسونے کا ہار، دو عدد بالیاں اور ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں، جبکہ دوران تفتیشملزمان نے دیگر شریکِ واردات کے نام بھی اُگل دئیے، جنہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
Swat
