Swat

لنڈاکے، چیک پوسٹ پر طالب علم کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والا پولیس اہلکار معطل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) لنڈاکے چیک پوسٹ پر طالب علم کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے کانسٹیبل شبیر نمبر 213 نے بمقام باب سوات میں ڈیوٹی پر موجود میڈیکل سٹوڈنٹ کے ساتھ بداخلاقی کا مظاہرہ کیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل شبیر احمد کو معطل کرکے پولیس لائن حاضر ہونے کا حکم دیا۔ نیز انچارج باب سوات اے ایس آئی تاج محمد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کیلئے عوام الناس کیساتھ کسی قسم کی بھی بداخلاقی یا بدکلامی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔