Swat

صحافی پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ارشد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خوا کے سیکرٹری اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ارشد خان نے کہا ہے کہ ان کے محکمے نے ہمیشہ صحافیوں اور اخبارات کے حقوق کے لیے کام کیا ہے۔ جلد ہی تمام اخبارات کو ان کے بقایا جات ادا کئے جائیں گے۔ سوات پریس کلب کے صدر رفیع اللہ اور یونین کے صدر عیسیٰ خان خیل سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کے دورِ تعیناتی میں اخبارات کے زیادہ تر بقایا جات ادا کئے گئے ہیں اور بیمار صحافیوں کو میڈیکل کی مد میں کروڑوں روپے دئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی بھی اس صوبے کے باشندے ہیں اور صحافیوں کو چاہیے کہ صوبہ میں پائیدار امن کے قیام میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔