(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈڈویژن سجاد خان نے سانحہئ پشاور میں شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کے جوان شہید نظیم خان کے آبائی گاؤں شیراطرف گئے۔ شہید نظیم خان کی قبر پر حاضری دی اور پھول نچھاور کئے۔ بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان شہید نظیم خان کے ورثا سے ملے اورشہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ شہید نظیم خان کے والد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اور بالخصوص ملاکنڈ ریجن کے پولیس جوانوں نے امن و امان کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں۔ آج جو امن و امان قائم ہے، یہ ان جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں۔
Swat
