(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈاپور سانحہئ پشاور میں سوات سے تعلق رکھنے والے زخمی اسسٹنٹ سب انسپکٹر حضرت حسین ولد کشمالے ساکن باغ ڈھیرئی اور سپاہی شاہ فہد ولدبہادر خان سکنہ برہ درشخیلہ کی عیادت کی۔ ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے ان کی بہادری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی تندرستی اور اچھی صحت کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر غازی کے اہل خانہ نے پولیس کے ساتھ مل کر ضلع میں اور پوری خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بحالی میں ہر وقت تیار رہنے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا وعدہ کر لیا۔
Swat
