Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت ڈویژنل انٹیلی جنس کوآرڈی نشین کمیٹی کا اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت ڈویژنل انٹیلی جنس کوآرڈی نشین کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے مجموعی سیکورٹی صورتحال اور وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ضلعی سطح پر الیکشن کے پرامن انعقاد سے متعلق امور پر کمیٹی کو آگاہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔