Swat

سوات، دوسرے روز بھی شدید بارش و برف باری کا سلسلہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دوسرے روز بھی شدید بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ کالام روڈ پر جاخ اور اسریت کے مقام پر برفانی تودے گرنے سے کالام کی سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بڈئی کمر کے قریب بھی برفانی تودہ گرنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے پولیس نے آگے جانے سے لوگوں کو منع کیا۔ برف باری کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کا نظام بھی بند ہوگیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق گبین جبہ سے انہوں سیاحوں کی گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کیا۔ جمعہ کو مینگورہ شہر میں بارش کے ساتھ ہلکی برف باری بھی ہوئی۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ سے سوات میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔