Uncategorized @ur

ڈپٹی کمشنر سوات کی زیرِصدارت ضمنی انتخابات بارے اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِصدارت سوات کے خالی حلقوں میں قومی ضمنی انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی الیکشن کمیشن سوات کی جانب سے ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتظامات، سیکورٹی، پولنگ اسٹیشنوں کی صورتِ حال، درپیش چیلنجز، عملے کی تربیت اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کی روشنی میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول ضلع سوات کے تین قومی اسمبلی کے خالی حلقوں میں الیکشن کا اعلامیہ جاری کیا جاچکا ہے، جس کی رُو سے ضلع سوات میں بالترتیب 16 اور 19 مارچ کو الیکشن کا انعقاد ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔