(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں 120 گرام روٹی کی قیمت بیس روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول ریویو کی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ میں سوات نان بائی ایسوسی ایشن کی مشاورت سے نئے نرخ کا اِطلاق کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں دکان داروں کو نرخ نامہ اُردو زبان میں آویزاں رکھنے اور عوامی سہولت کے لئے وزن ناپنے کے لئے ڈیجیٹل مشین کے استعمال کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے تندور ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگرعہدے داروں کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا تھا کہ گرانفروشی، کم وزن اور نرخ نامہ آویزاں نہ ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
Swat
