Swat

بہادر شیر افغان کی گرفتاری کے خلاف مٹہ میں زبردست مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر بہادر شیر افغان کی گرفتاری کے خلاف مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور سوات قومی جرگہ کے ارکان نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں اے این پی کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم عبدالجبار خان، پختون خواہ میپ کے صوبائی رہنما عمر علی، جے یو آئی کے قاری رحیم اور دیگر نے کہا کہ بہادر شیر خان کی گرفتاری بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ انہوں نے گوالیرئی میں بد امنی کے خلاف احتجاج میں اپنے علاقہ کے لئے امن کی بات کی، جو ہم سب کرتے ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ بہادر شیر افغان کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا، تو پھر سخت احتجاج کیا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔