Swat

سوات، ہنڈی و کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے سوات پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔ ملزم نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی خریداری کے لئے حوالہ ہنڈی کا کام کرتا تھا۔ ملزم عزیز الرحمان کو سوات سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ ملزم سے ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کے موبائل فون کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔ ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں