Swat

ڈاکٹر امجد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے خلاف سوات کے تھانہ شموزئی میں بغاوت، جلاو گھیراو اور انسدادِ دہشت گردی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کردی گئی۔ پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں ڈاکٹر امجد علی کے خلاف جرم 120B.124A.7ATA دفعات درج کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر امجد علی نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو سوات موٹروے چکدرہ انٹر چینج جانے کا کہا تھا، جہاں بعد میں کارکنوں نے چکدرہ انٹر چینج کو نذرِ آتش کردیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔