(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات میں پانی کے بہاو میں اضافے کے بعد بحرین کے علاقہ آریانہ میں دریائے سوات پر بنایا گیا پل زیرِ آب آگیا۔ اس پل کو سیلاب کے بعد علاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا تھا، جس سے دریا پار کئی گاؤں کے لوگوں کو آنے جانے میں سہولت تھی۔ اب پانی کے بہاو میں اضافے کے بعد پل کو نقصان پہنچا ہے۔ اگر پانی کے بہاو میں مزید اضافہ ہوگیا، تو پل بہہ جانے کا بھی خدشہ ہے۔
