Swat

سوات، پولیس کی عید سے ایک دن قبل اہم گرفتاریاں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ایک دن پہلے اہم گرفتاریاں، پولیس نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی، سٹی مئیر شاہد علی خان اور جماعت اسلامی کے رہنما سید اظہار اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ سابق ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی دوبارہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شموزئی پولیس نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کے حجرے پر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا۔ ڈاکٹر امجد علی نے گرفتاری کے بعد جیل جانے سے انکار کیا، تو پھر پولیس ان کو گھسیٹ کر لے گئی۔ سوات پولیس نے سٹی مئیر شاہد علی خان کے گھر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا اور دونوں کو تھری ایم پی او کے تحت سوات جیل منتقل کردیا۔ مینگورہ پولیس نے سابق ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کے گھر چھاپا مارا، لیکن وہ پہلے سے فرار ہوگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فضل حکیم کو پہلے سے آگاہ کیا تھا جس کی وجہ سے وہ چھاپے سے پہلے فرار ہوگئے تھے۔ مٹہ پولیس نے چند دن پہلے گوالیرئی میں امن کے لئے احتجاج کرنے والے جماعت اسلامی کے رہنما اور تحصیل چیئرمین کے سابق امیدوار سید اظہار اللہ کو انسدادِ دہشت گردی دفعات کے تحت گرفتار کرلیا۔ سید اظہار اللہ کی گرفتاری پر سول سو سائٹی نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور عید کے بعد شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔