Swat

مٹہ، ٹورسٹ فیسلی ٹیشن سنٹر فعال کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)عید الاضحی کے موقع پر سیاحوں کی سہولت کے لیے ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب کی ہدایت پر مٹہ میں ٹورسٹ فیسلی ٹیشن سنٹر فعال کردیاگیا۔ سوات پولیس، ضلعی انتظامیہ، ٹورازم پولیس اور یو ایس ڈی اے کا عملہ سیاحوں کو خوش آمدید کرنے کے بعد ان کو سیاحتی مقامات تک جانے کے لیے گائیڈ کرتے ہیں۔ عید کے دوسرے دن مٹہ ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر نے تین ہزار سے زائد پمفلٹس تقسیم کئے۔ پمفلٹس میں ٹریفک قوانین کے احترام، تمام متعلقہ پولیس سٹیشنوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے نمبرات درج ہیں جبکہ مختلف سیاحتی مقامات کے لوکیشن سمیت علاقے کے حوالے سے تفصیلی معلومات بھی دی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔